سردار عمر دراز خان کو عوامی تحریک کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری کوارڈینیشن کی ذمہ داری سونپ دی گئی
سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور نے نئی ذمہ داری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
راجہ زاہد محمود، نور اللہ صدیقی، میاں ریحان مقبول، عارف چوہدری و دیگر رہنماؤں کی سردار عمر دراز کو مبارکباد
لاہور (2 جولائی 2022ء) پاکستان عوامی تحریک کے رہنما سردار عمر دراز خان کو پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری کوارڈینیشن کی ذمہ داری سونپ دی گئی۔ سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ پاکستان عوامی تحریک کے نائب صدر راجہ زاہد محمود، سینٹرل پنجاب کے صدر میاں ریحان مقبول، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی، عارف چوہدری، قاضی شفیق، نور احمد سہو و یگر رہنماؤں نے سردار عمر دراز خان کو اہم ذمہ داری ملنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سردار عمر دراز خان سیاسی سوجھ بوجھ رکھنے والے سینئر رہنما ہیں ان کو یہ اہم ذمہ داری سونپے جانے سے پاکستان عوامی تحریک سیاسی طور پر مزید متحرک اور منظم ہو گی۔ پاکستان عوامی تحریک کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوگا۔
سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈا وپور نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کی سیاست ملک کے استحکام، ترقی، خوشحالی، آئین و قانون کی بالا دستی کے لئے ہیں۔ پاکستان عوامی تحریک کی جدوجہد مراعات یافتہ طبقات سے کمزوروں کو بچانے کے لئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک اور قوم کا سب سے بڑا دشمن کرپٹ سیاسی نظام ہے جب تک اس عوام دشمن نظام کا خاتمہ نہیں ہوگا ملک میں خوشحالی نہیں آئے گی۔
تبصرہ