خرم نواز گنڈاپور کا ذکر اللہ مجاہد کے والد محمد صادق کے انتقال پر افسوس کا اظہار
لاہور (28 جون 2022) سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور نے جماعت اسلامی لاہور کے امیر و سینئر رہنما ذکر اللہ مجاہد کے والد محمد صادق (مرحوم) کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی بخشش، مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے۔ خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ اللہ تعالیٰ جملہ سوگواران کویہ دکھ صبر و استقامت سے برداشت کرنے کی ہمت و توفیق عطا فرمائے۔
نائب صدر پاکستان عوامی تحریک راجہ زاہد محمود،مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی، میاں ریحان مقبول، عارف چوہدری، صدر عوامی تحریک لاہور ڈاکٹر سلطان محمود چوہدری، صدر تحریک منہاج القرآن لاہور رانا نفیس حسین قادری، میاں ممتاز حسین و دیگر رہنماؤں نے بھی ذکر اللہ مجاہد کے والد محمد صادق (مرحوم) کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت و درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے۔
تبصرہ