الطاف رندھاوا کی عامر خواجہ کو یو کے پاکستان چیمبر آف کامرس کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد
بیرون ملک کاروبار کرنے والے پاکستانی ملک کا بہت بڑا اثاثہ
ہیں: الطاف حسین رندھاوا
سمندر پار پاکستانی تاجروں کے فعال کردارسے بزنس ٹو بزنس رابطے و اقتصادی تعاون کو
فروغ ملے گا
کاروباری پالیسیوں میں آسانیوں سے بے پناہ اقتصادی سرگرمیاں شروع ہو سکتی ہیں:
کوارڈینیٹر عوامی تاجر اتحاد
لاہور (28 جون 2022) عوامی تاجر اتحاد پاکستان کے کوآرڈینیٹر الطاف حسین رندھاوا نے معروف کاروباری شخصیت عامر خواجہ کو یو کے پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عامر خواجہ ایک تجربہ کار کاروباری شخصیت ہیں اور پاکستان کے کاروباری حالات سے خوب آگاہ بھی ہیں۔ الطاف حسین رندھاوا نے اس امید کا اظہار کیا کہ عامر خواجہ اپنے تجربے کی بنیاد پر بطور صدر پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دو طرفہ تجارت کے فروغ سمیت پاکستانی تاجروں کو برطانیہ میں برآمدت کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ بیرون ملک کاروبار کرنے والے پاکستانی ملک کا بہت بڑا اثاثہ ہیں وہ ترسیلات زر بھیج کر ملک کی معیشت کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صنعتکاری، سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبوں کیلئے سازگار و قابل اعتبار ماحول فراہم کر دیا جائے تو بیرون ملک کامک کرنے والے پاکستانی بڑی سرمایہ کاری سکلز اور بین الاقوامی کاروباری روابط کا ذریعہ بھی بن سکتے ہیں۔
الطاف حسین رندھاوا نے مزید کہا کہ سمندر پار پاکستانی اپنے ملک کی خدمت کرنے کیلئے ہمیشہ کوشاں رہتے ہیں۔ وہ مینوفیکچرنگ، صحت، تعلیم، آئی ٹی سمیت بہت سے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں، ضرورت صرف اس امر کی ہے کہ انہیں پر امن اور سازگار کاروباری ماحول دیا جائے۔ کاروباری پالیسیوں میں آسانیاں پیدا کی جائیں، سادہ سی تبدیلیوں کے نتیجے میں بے پناہ اقتصادی اور صنعتی سرگرمیاں شروع ہو سکتی ہیں۔
الطاف حسین رندھاوا نے سمندر پار پاکستانی تاجروں کے فعال کردار پر زور دیا تاکہ بزنس ٹو بزنس اور چیمبر ٹو چیمبر رابطے و اقتصادی تعاون کو فروغ ملے۔
تبصرہ