سپر ٹیکس سے مہنگائی کی سپر لہر آئے گی: پاکستان عوامی تحریک
تاجر اور صنعتکار ہر نئے ٹیکس کا بوجھ صارف کی کمر پر لاد دیتا
ہے: میاں ریحان مقبول
ٹیکس چوری کے 100 راز متعارف کرانے والوں کے پاس کوئی معاشی ایجنڈا نہیں ہے
چائے کی پیالی میں طوفان اٹھتا سنا تھا، معاشی استحکام پہلی دفعہ سن رہے ہیں
لاہور (25 جون 2022ء) پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے صدر میاں ریحان مقبول نے کہا ہے کہ سپر ٹیکس سے مہنگائی کی سپر لہر آئے گی۔ ملٹی نیشنل کمپنیاں، تاجر، دوکاندار، آڑھتی، چھابڑی والا، ہر نئے ٹیکس کا بوجھ آنکھیں بند کرکے صارف کی کمر پر لاد دیتا ہے۔ ٹیکس جمع کرنے کی حکمت عملی کوئی بھی ہو قیمت عام آدمی ادا کرتا ہے۔
چائے کی پیالی میں طوفان اٹھنے کا محاورہ سنا تھا، اب چائے کی پیالی سے اقتصادی استحکام آنے کا راز پہلی دفعہ سنا۔ ن لیگ کے بارے میں یہ مشہور کیا گیا تھا کہ یہ اقتدار میں آکر تاجر دوست پالیسیاں بناتے ہیں۔ امید ہے گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ، مارکیٹوں کی زبردستی بندش اور ٹیکسوں کی بھرمار سے تاجروں کی یہ غلط فہمی دور ہوگئی ہو گی۔ یہ لوگ صرف کمیشن خوری، منی لانڈرنگ اور گواہوں کو ٹھکانے لگانے کی ماہر ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک پر 40 سال حکومت کرنے والوں کے پاس آج بھی چائے کی پیالی کم کرنے کے علاوہ اقتصادی استحکام کا اور کوئی پروگرام نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایف بی آ ر، پٹواری، میٹر ریٹر اور تحصیلداروں کو کرپٹ کرنے والوں اور ٹیکس چوری کے 100 راز متعارف کرانے والوں کے پاس مالیاتی اداروں سے بھیگ مانگنے کے سوا کوئی معاشی پروگرام نہیں ہے۔
تبصرہ