پاکستان عوامی تحریک کے سوشل میڈیا ہیڈ آصف گجر کی والدہ سپرد خاک
ڈاکٹر طاہرالقادری کا اظہار تعزیت، نماز جنازہ میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے دعا کروائی
لاہور (25 جون 2022ء) پاکستان عوامی تحریک کے سوشل میڈیا ہیڈ آصف گجر کی والدہ کو سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنماؤں ڈاکٹر رفیق نجم، نوراللہ صدیقی، میاں ریحان مقبول، عارف چودھری، ملک کرامت علی، چودھری محمد افضل، میاں کاشف، میاں عبدالقادر سمیت مختلف طبقہ ہائے زندگی کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔
نماز جنازہ کی دعا چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کروائی۔ تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اپنے تعزیتی پیغام میں مرحومہ کی بخشش اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔
دریں اثناء پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور، نائب صدر راجہ زاہد محمود، قاضی شفیق، نور احمد سہو اور سوشل میڈیا ورکنگ کونسل کے ہیڈ شہزاد اکبر اور پوری مرکزی ٹیم نے آصف گجر کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت اور مرحومہ کی بخشش اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔
تبصرہ