پاکستان عوامی تحریک کی سینٹرل ورکنگ کونسل کا اجلاس رہنماؤں کی شرکت
اجلاس میں جان لیوا مہنگائی، بجلی، گیس اور پٹرول کی قیمتوں میں
بار بار اضافے پر گہری تشویش کا اظہار
پاکستان کو آئی ایم ایف کے پاس گروہ رکھ دیا گیا ہے، پارلیمنٹ کی حیثیت ربڑ سٹیمپ
والی بھی نہیں ہے: خرم نواز گنڈا پور
احتساب کی جڑیں کاٹ دی گئی ہیں، ملک پر عملاً مافیاز اور ملزمان کا قبضہ ہے:
سیکرٹری جنرل پی اے ٹی
موجودہ انتخابی نظام سیاسی برائیوں کا مرکز ہے: صوبائی صدر پی اے ٹی میاں ریحان مقبول
راجہ زاہد محمود، نور اللہ صدیقی، قاضی شفیق، نور احمد سہو، عارف چوہدری و دیگر
رہنماؤں کی اجلاس میں شرکت
لاہور (25 جون 2022) پاکستان عوامی تحریک کی سینٹرل ورکنگ کونسل کا اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں نے جان لیوا مہنگائی، بجلی، گیس اور پٹرول کی قیمتوں میں بار بار اضافے پر گہری تشویش کا اظہا ر کرتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال، لاء اینڈ آرڈر، انسانی حقوق کی پامالی، پارٹی و تنظیمی امور کے حوالے سے تفصیل مشاورت کے بعد اہم فیصلے کیے گئے۔
اجلاس کی صدارت سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور نے کی۔ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ پاکستان کو آئی ایم ایف کے پاس گروہ رکھ دیا گیا ہے۔ اب تمام فیصلے آئی ایم ایف کر رہا ہے۔ پارلیمنٹ کی حیثیت ربڑ سٹیمپ والی بھی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ احتساب کی بھی جڑیں کاٹ دی گئی ہیں۔ ملک پر عملاً مافیاز اور ملزمان کا قبضہ ہے۔
اجلاس میں پاکستان عوامی تحریک کے نائب صدر راجہ زاہد محمود، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی، میاں ریحان مقبول، قاضی شفیق، عارف چوہدری، نور احمد سہو، نعیم الدین چوہدری ایڈووکیٹ، ڈاکٹر سلطان محمود چوہدری و دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔
پاکستان عوامی تحریک سینٹرل پنجاب کے صدر میاں ریحان مقبول نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ جمہوری نظام پاکستان کو نگل رہا ہے۔ اب وہ وقت آچکا ہے کہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ اس نظام اور قومی سلامتی میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ انتخابی نظام سیاسی برائیوں کا مرکز ہے۔ جب تک انتخابی نظام آئین اور عوامی امنگوں کا ترجمان نہیں ہوگا اس وقت تک ملک بحرانوں کا شکار ہی رہے گا۔ کرپٹ اور مقتدر مجرم حکمرانوں کے پاس ملکی مسائل کا کوئی حل نہیں ہے۔
تبصرہ