قاضی زاہد حسین، خرم نواز گنڈاپور کا ڈاکٹر فاروق ستار کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس
پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں نے مرحومہ کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی
لاہور (23 جون 2022) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر قاضی زاہد حسین، سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے سینئر سیاسی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے غم زدہ خاندان سے دلی تعزیت کی ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ مرحومہ کی وفات ڈاکٹر فاروق ستار کے خاندان کیلئے نا قابل تلافی نقصان ہے۔ پاکستان عوامی تحریک ان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ رہنماؤں نے مرحومہ کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ دریں اثنا پاکستان عوامی تحریک کے نائب راجہ زاہد محمود، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی، سیف علی بھنگر، مخدوم ندیم احمدہاشمی، صاحبزادہ ثاقب محمود نوشاہی، میاں ریحان مقبول، قاضی شفیق، نور احمد سہو، عارف چوہدری و دیگر رہنماؤں نے بھی ڈاکٹر فاروق ستار کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی بخشش و مغفرت کیلئے دعا کی۔
تبصرہ