قاضی زاہد حسین، خرم نواز گنڈاپور کا آصف زرداری کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس
پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں نے مرحومہ کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی
لاہور (22 جون 2022) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر قاضی زاہد حسین، سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے سابق صدر آصف علی زرداری کی والدہ ماجدہ اور بلاول بھٹو کی دادی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے غم زدہ خاندان سے دلی تعزیت کی ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ مرحومہ کی وفات آصف علی زرداری کے خاندان کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ پاکستان عوامی تحریک ان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ رہنماؤں نے مرحومہ کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔
دریں اثناء پاکستان عوامی تحریک کے نائب راجہ زاہد محمود، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی، سیف علی بھنگر، مخدوم ندیم احمد ہاشمی، صاحبزادہ ثاقب محمود نوشاہی، میاں ریحان مقبول، قاضی شفیق، نور احمد سہو، عارف چوہدری و دیگر رہنماؤں نے بھی آصف علی زرداری کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی بخشش و مغفرت کیلئے دعا کی۔
تبصرہ