سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس: انسداد دہشتگردی عدالت کے جج سے کسی اور جج کو ٹرانسفر کیا جائے
سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کے مدعی جواد حامد کی لاہور ہائی کورٹ میں درخواست
لاہور (20 جون 2022) سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کیس کے مدعی جواد حامد نے لاہور ہائیکورٹ میں ٹرانسفر آف کیس ایپلی کیشن جمع کروائی ہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت 3 کے جج پر ہمیں اعتماد نہیں رہا، لہذا کیس ان کی عدالت سے کسی اور جج کو ٹرانسفر کیا جائے۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس ایک حساس کیس ہے اورانصاف کے تقاضے پورے کرنے کیلئے ضروری ہے کہ یہ کیس کسی اور عدالت میں ٹرانسفر کیا جائے۔لاہور ہائیکورٹ میں اظہر صدیق ایڈووکیٹ، نعیم الدین چوہدری ایڈووکیٹ، شکیل ممکا ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔
تبصرہ