حضور نبی اکرم ﷺ کی شان میں گستاخانہ کلمات ناقابل برداشت ہیں: خرم نواز گنڈاپور
مقدس ہستیوں کے بارے میں نازیبا کلمات بین الاقوامی جرم ہے: سیکرٹری جنرل پی اے ٹی
نازیبا کلمات ادا کرنے والے بھارتی سیاستدان کے خلاف کارروائی کی جائے
لاہور (6 جون 2022ء) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ بھارتی سیاستدان کی طرف سے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخانہ کلمات ناقابل برداشت اور قابل مذمت ہیں۔ کسی بھی مذہب کی مقدس ہستی کے بارے میں نازیبا کلمات ایک بین الاقوامی جرم ہے۔ بھارت اقلیتوں اور ان کے مذہبی جذبات کا احترام کرے اور مذہبی انتہا پسندی کو فروغ دینے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرے۔ حضور نبی اکرم ﷺ کی شان میں گستاخانہ رویہ کسی طور برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ بحیثیت مسلمان ہم تمام پیغمرانِ خدا، الہامی و غیر الہامی مذہبی شخصیات کا احترام کرتے ہیں۔ یہی احترام ہمیں ہمارا دین سکھاتا ہے۔ خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ مسلمان حضور نبی اکرم ﷺ کی ذات مقدس کے ساتھ والہانہ عشق کرتے ہیں۔ بھارتی سیاستدان کے نازیبا کلمات سے دنیا بھر کے کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے اس پر معافی مانگی جائے۔ بھارتی حکومت مذہبی شخصیات کی توہین کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کرے۔
تبصرہ