سانحہ ماڈل ٹاؤن، غیر جانبدار تفتیش کیوں نہیں ہونے دی جارہی: ریحان مقبول
سانحہ ماڈل ٹاؤن کی غیر جانبدار تفتیش کیوں نہیں ہونے دی جارہی، سانحہ کے مرکزی قاتل سٹے آرڈر کے پیچھے چھپے ہوئے ہیں، بے گناہوں کو قتل کرنے والے عوامی نمائندہ کہلوانے کے حق دار نہیں ہیں: میاں ریحان مقبول (صدرپاکستان عوامی تحریک سنٹرل پنجاب )#ModelTownMassacre @MianRehanPAT pic.twitter.com/M5kht9ZdW4
— PAT (@PATofficialPK) June 6, 2022
سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مرکزی قاتل سٹے آرڈر کے پیچھے چھپے ہوئے ہیں
بے گناہوں کو قتل کرنے والے عوامی نمائندہ کہلوانے کے حق دار نہیں ہیں
لاہور (6 جون 2022ء) پاکستان عوامی تحریک سنٹرل پنجاب کے صدر میاں ریحان مقبول نے کہا ہے کہ طاقتوروں کو کمزوروں پر ظلم کرنے سے روکنے کے لئے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سزادینا ہو گی۔ بے گناہ شہریوں کی جانیں لینے والے عوامی نمائندہ کہلوانے کے حق دار نہیں ہیں۔ وہ فیصل آباد، لاہور، قصور کے ضلعی عہدیداروں کے مختلف وفود سے بات چیت کررہے تھے۔ میاں ریحان مقبول نے کہا کہ آخر کیا وجہ ہے 8 سال کے بعد بھی سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی غیر جانبدار تفتیش نہیں ہونے دی جارہی۔ آخر کون کس کو بچانا چاہتا ہے؟ ہماری چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے استدعا ہے کہ وہ 3 سال سے زیر التواء جے آئی ٹی کیس کو نمٹائیں تاکہ مظلوموں کو انصاف ملنے کی راہ ہموار ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مرکزی قاتل عدالتی سٹے آرڈر کے پیچھے چھپے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 17 جون کو شہدائے ماڈل ٹاؤن کی 8ویں برسی ہے۔ ہم انصاف کے لئے عدلیہ کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ جو شہری قانون کا احترام کرتے ہیں انہیں انصاف دینا انصاف کے اداروں کی اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کا کیس انسداد دہشت گردی عدالت لاہور، لاہور ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کے درمیان شٹل کاک بنا ہوا ہے۔ سینکڑوں پیشیاں بھگتنے کے بعد بھی کیس وہیں کھڑا ہے جہاں سے چلا تھا۔
تبصرہ