پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پاکستان عوامی تحریک کا ردعمل
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پاکستان عوامی تحریک کا ردعمل
— PAT (@PATofficialPK) June 2, 2022
ملک آئی ایم ایف کے حوالے کر دیا گیا ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خوفناک اضافہ بے حسی اور بے رحمی ہے، حکمران بتائیں اتنی مہنگائی کے ساتھ لوگ کیسے زندہ رہیں گے؟: خرم نواز گنڈاپور@GandapurPAT #PetrolDieselPrice pic.twitter.com/YJOBR35OeS
ملک آئی ایم ایف کے حوالے کر دیا گیا ہے: خرم نواز گنڈا پور
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خوفناک اضافہ بے حسی اور بے رحمی ہے
حکمران بتائیں اتنی مہنگائی کے ساتھ لوگ کیسے زندہ رہیں گے؟
دو ہفتوں میں فی لیٹر 60 روپے لیٹر اضافہ پہلے نہ سنا دیکھا
چیف جسٹس سپریم کورٹ ظالمانہ اضافہ پر سو موٹو لیں سیکرٹری جنرل پی اے ٹی
غریب کے پاس اب خود کشی کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا خرم نواز گنڈا پور کا ردعمل
لاہور (2 جون 2022) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نوز گنڈا پور نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ملکی تاریخ کے خوف ناک اضافہ پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عملاً ملک آئی ایم ایف کے حوالے کر دیا گیا، اتحادی حکمران جواب دیں اتنی مہنگائی کے ساتھ غریب کیسے زندہ رہے گا؟ غریب کے پاس خود کشی کے سوا اور کوئی راستہ نہیں بچا، چیف جسٹس پاکستان سے درخواست ہے کہ وہ ظالمانہ اضافہ کے خلاف سو موٹو ایکشن لیں ورنہ غریب خاندان مر جائیں گے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے سے عوام کی ہمت اور حوصلہ جواب دے گیا ہے۔ دو ہفتوں میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 60 روپے اور بجلی کے فی یونٹ میں 7 روپے اضافہ کی وجہ سے لوگ سہم گئے ہیں وہ پریشان ہیں کہ اب جسم اور جان کا رشتہ کیسے برقرار رہے گا؟ انھوں نے کہا کہ جب سے اتحادی حکومت آئی ہے غریب کا جینا دوبھر ہو گیا ہے انھوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک یہ اضافہ مسترد اور واپس لینے کا مطالبہ کرتی پٹرول ڈیزل مہنگا ہونے سے نظام زندگی مفلوج کر رہ گیا ہے اس طرح یہ ملک نہیں چل سکتا۔
تبصرہ