ایک بار پھر چھانگا مانگا کی سیاست لوٹ آئی: پاکستان عوامی تحریک
ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا تھا یہ نظام نمک کی کان ہے اس میں ہیرا بھی نمک ہو جائے گا
عمران خان ڈاکٹر طاہرالقادری کی بات مان لیتے تو آج یہ دن نہ دیکھ رہے ہوتے
ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا تھا جتنی جلد ممکن ہو سکے اس نظالم ظم سے جان چھڑائیں
لاہور (8 مارچ 2022ء) پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے صدر میاں ریحان مقبول نے کہا ہے کہ ایک بار پھر چھانگا مانگا کی سیاست لوٹ آئی اور ضمیروں کی بولیاں شروع ہو گئیں۔ وہی نظام، وہی چہرے، وہی بولیاں، وہی چھانگا مانگا کی سیاست، ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا تھا یہ نظام نمک کی کان ہے۔ اس کے ا ندر ہیرا بھی نمک ہو جائے گا، اب اس کی عمران خان کو سمجھ آگئی ہو گی مگر ”اب کیا پچھتائے ہوت جب چڑیاں چگ گئیں کھیت“۔
عمران خان نے ڈاکٹر طاہرالقادری کی بات مانی ہوتی تو آج تماشا نہ دیکھتے۔ قوم کو کوہلوں کا بیل بنا دیا گیا اور ایک بار پھر ووٹ کو عزت دو کا نعرہ اپنی کرپٹ شکل کے ساتھ قوم کے سامنے آگیا۔ ا نہوں نے کہا کہ عمران خان نے تبدیلی کے نعرے سے ا نحراف کر کے تبدیلی کی سوچ کا مذاق اڑایا۔ ایک بار پھر اقتدار میں لٹیروں کی راہ ہموار ہو نے لگی ہے۔ وہ فیصل آباد، پاکپتن، بھکر میں بلدیاتی کنونشن سے خطاب کر رہے تھے۔
میاں ریحان مقبول نے کہا کہ صرف پاکستان عوامی تحریک نظام بدلنے کی ضمانت دے سکتی ہے کیونکہ اس کی صفوں میں کوئی چور، لٹیرا اور مافیا نہیں ہے۔ ا نہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے بہت پہلے کہہ دیا تھا اس نظام نے قوم کو بنی اسرائیل بنا دیا ہے جس طریقے سے فرعون نے اپنے ظلم اور طاقت سے عوامی شعور چھین لیا تھا اسی طرح اس نظام نے بھی عوام کو بے بس اور لاغر بنا دیا ہے۔ اس نام نہاد جمہوری ظام میں چند ارب پتی حکومتیں بنانے اور بھگانے کا فیصلہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب بھی وقت ہے پاکستان کے عوام جاگ جائیں اور اس نظام کے خلاف سینہ سپر ہو جائیں۔
تبصرہ