عوامی تحریک کے سی ای سی کے ہنگامی اجلاس میں پشاور دہشت گردی کی مذمت
دہشت گرد پاکستان کے امن کو سبوتاژ نہیں کر سکتے: مرکزی صدر قاضی زاہد حسین
خیبرپختونخوا کے صدر عثمان علی خان، صدر ہزارہ زون نصیر خان جدون کی مذمت
عوامی تحریک کے سی ای سی کے ہنگامی اجلاس میں پشاور دہشت گردی کی مذمت
— PAT (@PATofficialPK) March 4, 2022
دہشت گرد پاکستان کے امن کو سبوتاژ نہیں کر سکتے: مرکزی صدر قاضی زاہد حسین
خیبرپختونخوا کے صدر عثمان علی خان، صدر ہزارہ زون نصیر خان جدون کی مذمت
#Peshawar pic.twitter.com/L26iz5LpQH
لاہور (4 مارچ 2022ء) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر قاضی زاہدحسین نے پشاور میں جامع مسجد میں خودکش دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ انسانیت کے دشمن دہشت گردوں اور ان کے ہمدردوں کو فی الفور گرفتار کر کے عبرتناک سزا دی جائے۔ قاضی زاہد حسین نے کہا کہ کرائے کے قاتل دہشت گرد پاکستان کے امن کو سبوتاژ نہیں کر سکتے۔ 22 کروڑ عوام اپنے وطن اور امن کے محافظ ہیں۔ پاکستان عوامی تحریک خیبرپختونخوا کے صدر عثمان علی خان، صدر ہزارہ ڈویژن نصیر احمد خان جدون، صدر عوامی تحریک پشاور جمشید علی خان، عوامی تحریک پشاور کے راہ نماؤں ارشد خان، سید بادشاہ اسماعیل چشتی، محمد اصغر جان نے قصہ خوانی بازار پشاور میں جامع مسجد میں خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
دریں اثناء پاکستان عوامی تحریک کی سنٹرل ایگزیکٹو کونسل کے ہنگامی اجلاس میں پشاور میں جامع مسجد میں خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ رہنماؤں نے شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی اور ایک قرارداد کے ذریعے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک سوگوار خاندانوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے اور ان کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتی ہے۔ راجہ زاہد محمود، میاں ریحان مقبول، قاضی شفیق، نور احمد سہو، نوراللہ صدیقی، عارف چودھری، راؤ کامران، ابرار رضا ایڈووکیٹ نے پشاور دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
تبصرہ