لیفٹیننٹ کرنل (ر) ملک اسد ضیاء احمد اور امتیاز احمد کیانی پاکستان عوامی تحریک راولپنڈی کے نائب صدر مقرر
راجہ زاہد محمود، عارف چوہدری، سردار صابر خان، توقیر اعوان، غلام علی کی مبارکباد
صدر شمالی پنجاب قاضی شفیق نے نو منتخب عہدیداران کا نوٹیفکیشن جاری کیا
لاہور (26 فروری 2022) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی نائب صدرراجہ زاہد محمود، مرکزی سیکرٹری کوآرڈینیشن عارف چوہدری، جنرل سیکرٹری شمالی پنجاب سردار صابر خان، سینئر نائب صدر ملک توقیر اعوان ایڈووکیٹ، سردار عمر دراز خان، غلام علی خان، طاہر جاوید، اظہر محمود اعوان و دیگر رہنماؤں نے لیفٹیننٹ کرنل (ر) ملک اسد ضیاء احمد اور امتیاز احمد کیانی کو ضلع راولپنڈی میں نائب صدر پاکستان عوامی تحریک کی ذمہ داریاں تفویض کئے جانے پر مبارکباد دی ہے۔ صدر پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب قاضی شفیق نے نو منتخب عہدیداران کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نائب صدر پاکستان عوامی تحریک راجہ زاہد محمود نے کہا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک کی سیاست پاکستان کے استحکام، عوام کی خوشحالی، آئین و قانون کی بالادستی اور مراعات یافتہ طبقات کے مظالم سے کمزور کو بچانے کیلئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیفٹیننٹ کرنل (ر) ملک اسد ضیاء احمد اور امتیاز احمد کیانی کی پاکستان عوامی تحریک راولپنڈی کی ذمہ داریاں سنبھالنے سے شمالی پنجاب میں پاکستان عوامی تحریک مزید مضبوط اور متحرک ہو گی۔
تبصرہ