ڈاکٹر طاہرالقادری کا میاں ریحان مقبول کے سسر کے انتقال پر اظہار افسوس
لاہور (22 فروری 2022) قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے صدر پاکستان عوامی تحریک سنٹرل پنجاب میاں ریحان مقبول کے سُسر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں مرحوم کی بخشش اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے۔
چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک قاضی زاہد حسین، سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور، نوراللہ صدیقی، راجہ زاہد محمود، بشارت جسپال، قاضی شفیق، نور احمد سہو، عارف چوہدری، میاں عبد القادر، میاں کاشف، ڈاکٹر سلطان محمود چوہدری و دیگر رہنماؤں نے بھی میاں ریحان مقبول کے سسر کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی ہے۔
دریں اثنا مرحوم کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے رسول پور جھمرہ میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں پاکستان عوامی تحریک، تحریک منہاج القرآن کے مرکزی، صوبائی و ضلعی رہنماؤں، کارکنان سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تبصرہ