بنچ نامکمل ہونے کی وجہ سے سانحہ ماڈل ٹاؤن جے آئی ٹی کیس کی سماعت نہ ہو سکی
بنچ نامکمل ہونے کی وجہ سے سانحہ ماڈل ٹاؤن جے آئی ٹی کیس کی سماعت نہ ہو سکی
— PAT (@PATofficialPK) February 15, 2022
#ModelTownMasscre pic.twitter.com/PCNjjY5EfE
لاہور (15 فروری 2022ء) بنچ نامکمل ہونے کی وجہ سے لاہور ہائیکورٹ میں سانحہ ماڈل ٹاؤن جے آئی ٹی کیس کی سماعت نہ ہو سکی۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کے لیگل ترجمان نعیم الدین چودھری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ 7 سال سے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی غیر جانبدار جے آئی ٹی کی تفتیش کے لئے قانونی چارہ جوئی کررہے ہیں۔ سپریم کورٹ کے حکم پر سانحہ ماڈل ٹاؤن کی دوسری جے آئی ٹی قائم ہوئی تھی جسے ایک ملزم کانسٹیبل کی درخواست پر معطل کر دیا گیا اور دو سال سے اس پر فیصلہ زیر التواء ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فلور پر بننے والی جے آئی ٹی نے اپنی تفتیش مکمل کر لی تھی کہ سٹے آرڈر جاری کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کیس میں دونوں طرف سے بحث ہو چکی ہے صرف فیصلے کے منتظر ہیں۔
تبصرہ