نور اللہ صدیقی کا سینئر صحافی کے قتل پر تشویش کا اظہار
حکومت واقعہ کی انکوائری کر کے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچائے
صحافیوں کا قتل معاشرے کی بینائی چھیننے کے مترادف ہے: مرکزی سیکرٹری اطلاعات
لاہور (25 جنوری 2022) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی نے لاہور پریس کلب کے سامنے دن دیہاڑے سینئر صحافی کے قتل پر افسوس اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا سے وابستہ افراد پہلے ہی عدم تحفظ کے احساس سے دوچار ہیں۔ سینئر صحافی کے قتل نے عدم تحفظ کے احساس کو مزید گہرا کر دیا ہے۔ دن دیہاڑے ایک سینئر صحافی کی ٹارگٹ کلنگ، بد امنی کی لہر کا تسلسل ہے۔ حکومت اور قانون نافذ کرنے والوں اداروں پر سوالیہ نشان ہے کہ لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کس حد تک گھمبیر ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحافی معاشرے کا آئینہ ہیں، صحافیوں کا قتل معاشرے کی بینائی چھیننے کے مترادف ہے۔ نور اللہ صدیقی نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت واقعہ کی انکوائری کر کے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچائے۔ انہوں نے مرحوم حسنین شاہ کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔
تبصرہ