سانحہ ماڈل ٹاؤن ظلم انصاف میں تاخیر پر افسوس ہے: راجہ یاسر ہمایوں
جنرل سیکرٹری پنجاب پی ٹی آئی کی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور سے ملاقات
7 سال بعد بھی شہدائے ماڈل ٹاون کے ورثا کو انصاف نہیں ملا: سیکرٹری جنرل پی اے ٹی
لاہور(25جنوری2022)صوبائی وزیر پی ٹی آئی پنجاب کے جنرل سیکرٹری راجہ یاسر ہمایوں سرفراز نے مرکزی سیکرٹریٹ میں سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور سے ملاقات کی۔ ملاقات میں راجہ زاہد محمود، نور اللہ صدیقی، عارف چوہدری، علی عباس وڑائچ، رانا محمود الحسن موجود تھے۔
راجہ یاسر ہمایوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن ظلم ہے انصاف میں تاخیر پر افسوس ہے۔ تحریک انصاف مظلوموں کو انصاف دلائے گی۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری ایک بین الاقوامی علمی شخصیت ہیں ان کا پوری دنیا میں احترام ہے۔ میں ان کی فروغ علم و امن کے لیے کاوشوں کا معترف ہوں۔ راجہ یاسر ہمایوں نے کہا کہ تحریک انصاف بطور جماعت شہید کارکنوں کو انصاف دلوانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے گی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن سیاست سے بالا تر ہے۔ افسو س ہے کہ 7 سال کے بعد بھی مظلوم انصاف سے محروم ہیں۔ ان 7 سالوں میں ساڑھے تین سال تحریک انصاف کی حکومت کے بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مرکزی کردار پولیس افسران اہم عہدوں پر تعینات ہو رہے ہیں۔
تبصرہ