پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور کی انارکلی پان منڈی میں دھماکے کی مذمت
لاہور (20 جنوری 2022ء) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے انارکلی پان منڈی میں دھماکہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذمہ داروں اور سہولت کاروں کو فوری گرفتار کیا جائے۔ دھماکہ ”الارم“ ہے جس کا مطلب ہے کہ امن کے دشمن ابھی موجود ہیں اور انہیں جب بھی موقع ملے گا وہ انسانی جانوں سے کھیلیں گے۔ اس لیے ضروری ہے کہ سکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ دھماکہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے دلی افسوس کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک اور منہاج القرآن کے کارکنان زخمیوں کو خون کے عطیات دیں۔
تبصرہ