عوام کو تعلیم یافتہ بلدیاتی قیادت دیں گے: میاں ریحان مقبول
عوامی تحریک 21 جنوری کو پاکپتن، 22 جنوری کو فیصل آباد میں بلدیاتی کنونشن منعقد کرے گی
لاہور (19 جنوری 2022ء) پاکستان عوامی تحریک نے بلدیاتی انتخابات کے پیش نظر ضلعی سطح پر بلدیاتی کنونشن منعقد کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ 21 جنوری 2022ء کو پاک پتن اور 22 جنوری کو فیصل آباد میں بلدیاتی کنونشن منعقد ہوں گے۔ پاکستان عوامی تحریک سنٹرل پنجاب کے صدر میاں ریحان مقبول نے کہا ہے کہ عوام کو خدمت خلق کا جذبہ رکھنے والے بلدیاتی نمائندے منتخب کرنے کا موقع مل رہا ہے۔ چوروں اور لٹیروں کی پشت پناہی کرنے والے نمائندوں کی بجائے علاقائی خدمت کا جذبہ رکھنے والے اچھی شہرت کے حامل نمائندوں کو منتخب کریں۔ پاکستان عوامی تحریک عوام کو تعلیم یافتہ بلدیاتی قیادت دے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک ایک نظریاتی سیاسی جماعت ہے جس کے ہر عہدیدار کا ایک نظریاتی تشخص ہے۔ یہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے تربیت یافتہ عہدیدار سیاست کو خدمت اور عبادت سمجھتے ہیں۔ لہٰذا اس بار عوام ہرگز غلطی نہ کریں اور پاکستان عوامی تحریک کے نمائندوں کو ووٹ دیں تاکہ علاقے کا ترقیاتی بجٹ علاقے کی تعمیر و ترقی پر خرچ ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ جن جماعتوں کی لیڈر شپ کرپٹ اور دو نمبر ہے ان کے ٹکٹ ہولڈر بھی ان سے مختلف نہیں ہوں گے۔ آج تک ملک لوٹنے والی جماعتوں کے بلدیاتی نمائندوں نے بلدیاتی اداروں کو لوٹا، اب یہ لوٹ مار کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ نے موقع دیا تو ہر کونسل کو ماڈل کونسل بنا دیں گے۔ ترقیاتی خدمت کا جذبہ اور ویژن صرف عوامی تحریک کے نمائندوں کے پاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک ہر سطح کے بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی۔
تبصرہ