مری میں سیاحوں کی اموات پر دلی دکھ ہوا، قاضی زاہد حسین
گنجائش سے کئی گنا زائد گاڑیوں کو مری کی حدود میں کیوں جانے دیا گیا؟ خرم نواز گنڈاپور
سوگوار خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، راہنما عوامی تحریک
لاہور (8 جنوری 2022) پاکستان عوامی تحریک کے صدر قاضی زاہد حسین نے مری میں سیاحوں کی اموات کے دلخراش واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے، انھوں نے اپنے بیان میں کہا کہ شدید سردی اور بدترین ٹریفک جام کی وجہ سے سیاح جان کی بازی ہار گئے، پاکستان بھر کے عوام سیاحوں کی اموات پر غمگین ہیں۔
دریں اثناء پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے اپنے بیان میں مری میں سیاحوں کو پیش آنے والی صورتحال پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ تمام سیاحوں کی بحفاظت گھروں کو واپسی کے لئے دعا گو ہیں۔ انھوں نے اپنے بیان میں کہا کہ مری کی ایڈمنسٹریشن کو بڑے پیمانے پر مری میں سیاحوں کی آمد پر ممکنہ صورت حال کے حوالے سے چوکنا رہنا چاہئے تھا اور سیاحوں کے لئے بروقت الرٹ جاری ہونا چاہیے تھا تاکہ ٹریفک جام اور افسوس ناک واقعات سے بچا جا سکتا، انھوں نے کہا کہ افسوس بدانتظامی اور ایڈمنسٹریشن کی نااہلی کی وجہ سے معصوم شہریوں کو جان سے ہاتھ دھونے پڑے، گنجائش سے کئی گنا زائد سیاحوں اور گاڑیوں کو مری میں کیوں جانے دیا گیا؟ اس کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں اور آئندہ کے لیے ایسے افسوس ناک سانحات سے بچنے کے لیے ایس او پیز بننے چاہئیں۔
تبصرہ