2021ء ملکی تاریخ کا مہنگا ترین سال ثابت ہوا: خرم نواز گنڈاپور
2021ء ملکی تاریخ کا مہنگا ترین سال ثابت ہوا، حکومت نے سال کا آخری دن بھی مہنگائی کرنے کی منصوبہ بندی میں گزارا، کیا روٹی، نمک، بسکٹ مہنگے کرنے سے آئی ایم ایف کا قرضہ اتر جائے گا؟: خرم نواز گنڈاپور سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک@GandapurPAT #NewYear2022 #ByeBye2021 pic.twitter.com/ruaB98ltMi
— PAT (@PATofficialPK) December 31, 2021
حکومت نے سال کا آخری دن بھی مہنگائی کرنے کی منصوبہ بندی میں گزارا
کیا روٹی، نمک، بسکٹ مہنگے کرنے سے آئی ایم ایف کا قرضہ اتر جائے گا؟
ادویات کی قیمتیں 4 بار، پٹرول 10 بار مہنگا ہوا: سیکرٹری جنرل عوامی تحریک
غریب خاندانوں نے ٹھنڈے چولہوں کے آس پاس بیٹھ کر نئے سال کا استقبال کیا
لاہور (31 دسمبر 2021ء) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ حکومت نے سال کا آخری دن بھی مہنگائی کرنے کی منصوبہ بندی میں گزارا۔ منی بجٹ کو پارلیمنٹ میں پیش کر کے مہنگائی کو جائز اور قانونی حیثیت دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام پوچھ رہے ہیں کیا کمپیوٹر، روٹی، نمک، بسکٹ مہنگے کرنے سے آئی ایم ایف کا قرضہ اتر جائے گا؟ حیرت ہے دودھ، دہی اور مرغی کے گوشت پر بھی جی ایس ٹی لگا دیا گیا۔ خرم نواز گنڈاپور نے مرکزی عہدیداروں کے مشاورتی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ غریب خاندانوں نے نئے سال کے پہلے دن کا استقبال ٹھنڈے چولہوں کے آس پاس بیٹھ کر کیا۔ 2021ء ملکی تاریخ کا مہنگا ترین سال ثابت ہوا۔ ادویات، اشیائے خورونوش، پٹرولیم منصوعات اور بجلی گیس کی قیمتوں میں پورا سال اضافہ ہوتا رہا۔ آٹا اور روٹی مہنگے ہونے سے مزدور فاقوں کی دہلیز پر آبیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا سب سے محبوب نعرہ احتساب کا تھا مگر سارا زور کرپٹ عناصر کی کرپشن بے نقاب کرنے اور پریس کانفرنسز کرنے پر لگایا گیا۔ حکومت نے جن عناصر کی کرپشن کے ثبوت میڈیا کو دیئے انہیں عدالتوں سے سزائیں نہیں ملیں اور جنہیں سزا ملی وہ دندناتے پھر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا تھا کہ یہ نظام نمک کی کان ہے اس کے اندر ہیرا بھی نمک ہو جائے گا۔ حکومت نے نظام کی تبدیلی کے لیے کچھ نہیں کیا ہم اسے سب سے بڑا یوٹرن قرار دیتے ہیں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ 2021ء میں بھی سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کے ورثاء کو انصاف نہیں ملا اور مسلسل 7 سال سے غیر جانبدار تفتیش کا حق مانگ رہے ہیں۔
تبصرہ