بلدیاتی الیکشن بھی عام انتخابات کی طرح بروقت ہونے چاہئیں
عوامی تحریک بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی: خرم نواز گنڈاپور
بلدیاتی ادارے شہری سہولتوں کی فراہمی کے ضامن ہوتے ہیں: سیکرٹری جنرل PAT
لاہور (13 دسمبر 2021ء) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ عوامی تحریک بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی۔ صوبہ بھر کی تنظیمات کو تیاریوں کی ہدایت کر دی ہے۔ عوامی تحریک سے بہتر پڑھے لکھے اور عوامی خدمات سے سرشار نمائندے کسی اور جماعت کے پاس نہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوکل باڈیز آرڈیننس کی منظوری کے بعد انتخابات کا راستہ ہموار ہوا ہے۔ اب بلاتاخیر الیکشن ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں جماعتی بنیادوں پر ہونے والے بلدیاتی الیکشن کی وجہ سے ان اداروں کو بہت نقصان پہنچا ہے جیسے ہی صوبہ اور مرکز میں حکومتیں بدلتی ہیں مخالف جماعت کے بلدیاتی نمائندوں کو قبول نہیں کیا جاتا اور عملاً ادارے معطل کر دیئے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی اداروں میں سیاسی مداخلت کا راستہ بند ہونا چاہیے۔ جب سے تعلیم اور بلدیاتی ادارے صوبائی سبجیکٹ بنے ہیں نقصان ہوا ہے۔ بلدیاتی الیکشن بھی عام انتخابات کی طرح بروقت ہونے چاہئیں۔
تبصرہ