حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں فوری کم کرے: قاضی زاہد حسین
عالمی سطح پر قیمتیں کم ہو چکی ہیں، عوام کو ریلیف ملنا چاہیے: مرکزی صدر پی اے ٹی
حکومت عالمی سطح پر ہونے والی مہنگائی کا جواز دیتی ہے مگر ریلیف نہیں دیتی
لاہور (یکم دسمبر 2021) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر قاضی زاہد حسین نے کہا ہے کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں فوری کم کرے۔ عالمی سطح پر قیمتیں کم ہو چکی ہیں، عوام کو ریلیف ملنا چاہیے۔ حکومت عالمی سطح پر ہونے والی مہنگائی کا جواز دیتی ہے مگر ریلیف نہیں دیتی۔ عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی میں قیمتوں کمی کے باوجود پاکستان میں کمی نہیں کی گئی۔ پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی وجہ سے مہنگائی میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ عوام جاننا چاہتے ہیں پٹرولیم مصنوعات کی مد میں حاصل ہونے والے کھربوں روپے کہاں جا رہے ہیں؟ جبکہ ہر سال اربوں روپے کا قرضہ لے کر عوام اور خزانے پر اضافی بوجھ ڈالا جا رہا ہے۔ قاضی زاہد حسین نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی جائے۔
پاکستان عوامی تحریک کے صدر نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری کمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ خدارا عوام پر رحم اور حکومت اپنی پالیسوں پر نظرثانی کرے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت معیشت کی مضبوطی کے دعوے کر رہی ہے جبکہ عوام پر معاشی بوجھ ڈلا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی دے دوچار غریب عوام کا جینا محال ہو گیا ہے۔ مہنگائی ختم کرنے کے دعویدار روز بروز مہنگائی میں اضافہ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پٹرول کے ایک لیٹر پر 40 روپے سے زائد منافع کسی طور پر بھی درست عمل نہیں ہے۔ قاضی زاہد حسین نے پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی، صوبائی اور ضلعی عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ پاکستان عوامی تحریک کو یونین کونسل اور وارڈ کی سطح پر منظم کریں اور ظالم نظام کو بدلنے کی جدوجہد کو تیز تر کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ عوام دشمن نظام بدلے گا تو ملک ترقی کرے گا۔
تبصرہ