میاں منطور احمد وٹو اور خرم نواز گنڈاپور کی ملاقات
دونوں رہنماؤں نے بلدیاتی انتخابات اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا
بلدیاتی اداروں کے بغیر جمہوریت نامکمل ہے: میاں منظور وٹو
مالی و انتظامی اعتبار سے بااختیار بلدیاتی ادارے آئینی تقاضا ہیں: میاں منظور وٹو
عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پندرہ فیصد کمی ہوئی: خرم نواز گنڈاپور
حکومت کمی کا فائدہ عام آدمی کو پہنچائے: خرم نواز گنڈاپور
لاہور (27 نومبر 2021) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور کی سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں منظور وٹو سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے متوقع بلدیاتی انتخابات پر تبادلہ خیال کیا۔ میاں منظور احمد وٹو نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کے بغیر جمہوریت مکمل نہیں ہوتی مالی و انتظامی اعتبار سے بااختیار اداروں کا قیام ایک آئینی تقاضا ہے۔
خرم نواز گنڈاپور نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پندرہ فیصد سے زائد کمی ہو چکی ہے اس کمی کا فائدہ عام آدمی کو بھی پہنچنا چاہیے۔ مہنگائی کی وجہ سے کم آمدنی والے شہری مشکلات کا شکار ہیں۔
تبصرہ