پاکستان عوامی تحریک کے وفد کی مزار اقبالؒ پر حاضری
خرم نواز گنڈاپور کی قیادت میں وفد نے مزار اقبالؒ پر چادر چڑھائی
ملکی خوشحالی کیلئے دعا کی
علامہ اقبالؒ کے کلام نے مسلمانوں کو خودداری، اتحاد و یکجہتی اور اتفاق کا درس دیا: خرم
نواز گنڈا پور
آج علامہ اقبالؒ کے فلسفہ خودی کو سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی ضرورت ہے: سیکرٹری جنرل پی اے ٹی
وفد میں میاں ریحان مقبول، ملک کرامت علی، آصف سلہریا ایڈووکیٹ و دیگر رہنما شامل تھے۔
لاہور (9 نومبر2021) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی، صوبائی، ضلعی رہنماوں پر مشتمل وفد نے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور کی قیادت میں مزار اقبال رحمتہ اللہ علیہ پر حاضری دی۔ چادر چڑھائی اور شاعر مشرق حکیم الامت علامہ ڈاکٹر محمد اقبال رحمتہ اللہ علیہ کے درجات کی بلندی، ملکی خوشحالی و ترقی کے لیے دعا کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ علامہ اقبال رحمتہ اللہ علیہ نے برصغیر کے مسلمانوں کے لئے الگ وطن کا تصور پیش کیا۔ ڈاکٹر علامہ اقبال رحمتہ اللہ علیہ کے کلام نے مسلمانوں کو خودداری، اتحاد ویکجہتی اور اتفاق کا درس دیا۔ انہوں نے کہا کہ حضر ت علامہ اقبال رحمتہ اللہ علیہ کے فلسفے میں مسلمانوں کی اجتماعی ترقی و خوشحالی کا درس ملتا ہے۔ آج علامہ اقبال کے فلسفہ خودی کو سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال رحمتہ اللہ علیہ نے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک مضبوط فکری بنیاد فراہم کی اور مسلمانوں کو اتحاد و اتفاق کی تلقین بھی کی۔ وفد میں صدر سینٹرل پنجاب پاکستان عوامی تحریک میاں ریحان مقبول، جنرل سیکرٹری ملک کرامت علی، آصف سلہریا ایڈووکیٹ سمیت عوامی تحریک لاہور کے عہدیداران و کارکنان شامل تھے۔
تبصرہ