پاکستان عوامی تحریک بلوچستان کے صوبائی عہدیداروں کا اعلان
اسماعیل مسلم نورزئی صدر بلوچستان، دانیال خان خلجی نائب صدر مقرر، نوٹیفکیشن جاری
مرکزی صدر قاضی زاہد حسین، سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور کی نو منتخب عہدیدران کو مبارکباد
لاہور (5 نومبر 2021) پاکستان عوامی تحریک نے صوبہ بلوچستان کے ذمہ داران کا اعلان کردیا۔ اسماعیل مسلم نورزئی صوبہ بلوچستان کے صدر، دانیال خان خلجی نائب صدر، میر میکائیل نظر سنجرانی جنرل سیکرٹری، خان عبدالرزاق ڈپٹی جنرل سیکرٹری، نصراللہ خان نورزئی سیکرٹری فنانس، عبدالصمد لالا سیکرٹری انفارمیشن صوبہ بلوچستان مقرر کر دیئے گئے ہیں۔ سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور نے نو منتخب صوبائی عہدیداران کا نوٹیفیکیشن جاری کیا۔ مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک قاضی زاہد حسین، سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور، سینئر نائب صدر بشارت جسپال، نائب صدر راجہ زاہد محمود، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی، عارف چوہدری و دیگر رہنماؤں نے صوبہ بلوچستان کے صوبائی عہدیداران کو مبارکباد دی ہے۔ خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ امید ہے کہ صوبہ بلوچستان کے نو منتخب صوبائی عہدیدران اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں گے اور پاکستان عوامی تحریک کی مضبوطی اور پارٹی کی کامیابی کیلئے اپنی تمام کاوشوں کو برؤے کار لائیں گے۔
تبصرہ