عہدیداروں کے خلاف جھوٹی ایف آئی آرز درج کی جا رہی ہیں، عوامی تحریک کا حکومت سے گلہ
پولیس میں بیٹھے کچھ افسر عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے
درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں
عہدیداروں کے خلاف درج جھوٹی ایف آئی آرز ختم کی جائیں، عوامی لائرز ونگ کا ہنگامی
اجلاس
جھوٹی ایف آئی آرز ختم کی جائیں، خرم نواز گنڈاپور کی اعجاز چوہدری سے ٹیلی فون پر
گفتگو
لاہور(2 نومبر 2021) پاکستان عوامی تحریک سنٹرل پنجاب اور عوامی لائرز ونگ پنجاب کا مشترکہ ہنگامی اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عوامی لائرز ونگ کے پنجاب کے صدر آصف سلہریا ایڈووکیٹ نے کہا کہ حالیہ احتجاج اور دھرنے کی آڑ میں پولیس نے عوامی تحریک کے سینئر عہدیداروں کے خلاف جھوٹی ایف آئی آرز درج کر لی ہیں اور عہدیداران کے گھروں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ایک طرف حکومت احتجاج کرنے والوں کے ساتھ معاہدے کر کے انہیں رہا کر رہی ہے دوسری طرف عوامی تحریک کے عہدیداروں کے خلاف جھوٹی ایف آئی آرز درج کی جا رہی ہیں۔
عوامی لائرز ونگ پنجاب کے صدر آصف سلہریا ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہم وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کے علم میں لا رہے ہیں کہ عوامی تحریک کے رہنماؤں کے خلاف انتقامی کارروائیاں کرنے کا مقصد کیا ہے؟ ہم نے تحریک انصاف کی صوبائی قیادت کو بھی پولیس کے ظلم اور زیادتی کے بارے میں آگاہ کیا ہے اور اب وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھی آگاہ کر رہے ہیں کہ وہ فی الفور اس کا نوٹس لیں۔ پولیس میں سابق حکمرانوں کے پروردہ کچھ پولیس افسر پاکستان عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں۔
اجلاس میں نعیم الدین چوہدری ایڈووکیٹ، انوار اختر ایڈووکیٹ، عار ف چوہدری و دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
دریں اثنا پاکستان عوامی تحریک کے جنرل سیکرٹری خرم نواز گنڈاپور نے تحریک انصاف
کے رہنما اعجاز چوہدری سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور گلہ کیا کہ تحریک انصاف کے دور
میں بھی ہمارے کارکنوں، عہدیداروں کے خلاف پولیس گردی ہو رہی ہے۔ درج ذیل عہدیداروں
کے خلاف ضلع گوجرانوالا اور ضلع شیخو پورہ کے مختلف تھانوں میں ایف آئی آرز درج کی
گئی ہیں۔ محمد افضل وڑائچ نائب صدر پاکستان عوامی تحریک سنٹرل پنجاب، سیٹھ محمد
نواز صدر پاکستان عوامی تحریک ضلع شیخوپورہ، محمد کاشف وڑائچ آرگنائزر پاکستان
عوامی تحریک ضلع شیخو پورہ، خادم حسین صدر منہاج القرآن علما کونسل شہروز والا۔
تبصرہ