پاکستان عوامی تحریک سنٹرل پنجاب اور شمالی پنجاب کے صوبائی عہدیداروں کا اعلان
میاں ریحان مقبول سنٹرل پنجاب قاضی شفیق شمالی پنجاب کے صدر، نوٹیفکیشن جاری
مرکزی صدر قاضی زاہد حسین، سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور کی نو منتخب عہدیدران کو مبارکباد
لاہور (27 اکتوبر 2021) پاکستان عوامی تحریک نے سینٹر ل پنجاب اور شمالی پنجاب کے صوبائی عہدیداران کا اعلان کر دیا۔ میاں ریحان مقبول سینٹرل پنجاب کے صدر، قاری مظہر فرید سیال ایڈووکیٹ سینئر نائب صدر سینٹرل پنجاب، ملک کرامت علی جنرل سیکرٹری سینٹرل پنجاب مقرر کر دیئے گئے۔ قاضی شفیق الرحمن کو صدر شمالی پنجاب، ملک توقیر اعوان ایڈووکیٹ کو سینئر نائب صدر شمالی پنجاب، سردار صابر خان کو جنرل سیکرٹری شمالی پنجاب کی ذمہ داری سونپی گئی۔ سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور نے سنٹرل پنجاب اور شمالی پنجاب کے صوبائی عہدیداران کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ دیگر نامزد عہدیداران میں میاں محمد رضا، سلطان مشتاق سالم، اعظم گجر، محمد افضل وڑائچ، ذوالفقار ایڈووکیٹ نائب صدر مقرر۔ آصف علی گجر سیکرٹری کوآرڈینیشن، اختر علی ملک سیکرٹری اطلاعات، عبد الکریم کمیانہ سیکرٹری فنانس، بدیع الزمان بھٹی ایڈووکیٹ ایڈیشنل جنرل سیکرٹری، حاجی محمد اسلم طاہر اور محمد افتخار رندھاوا کو ایگزیکٹو ممبر سنٹرل پنجاب کی ذمہ داریاں دی گئیں۔ شمالی پنجاب میں حافظ نذیر احمد اعوان، سید ابرار شاہ، ڈاکٹر حکیم مشتاق، ڈاکٹر ظفر علی ناز، غلام مرتضیٰ قادری کو نائب صدر کے عہدوں پر فائز کیا گیا۔ سید راحت حسین کاظمی ڈپٹی جنرل سیکرٹری، ملک طاہر جاوید آرگنائزر، سردار عمر دراز خان سیکرٹری کوآرڈینیشن، غلام علی خان سیکرٹری اطلاعات، جواد الحسنات ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات اور بابر مصطفوی کو شمالی پنجاب میں سیکرٹری فنانس کی ذمہ داریاں دی گئیں۔
مرکزی صدرپاکستان عوامی تحریک قاضی زاہد حسین، سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور، سینئر نائب صدر بشارت جسپال، نائب صدر راجہ زاہد محمود، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی، عارف چوہدری و دیگر رہنماؤں نے شمالی پنجاب اور سنٹرل پنجاب کے صوبائی عہدیداران کو مبارکباد دی ہے۔ خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ امید ہے کہ سنٹرل پنجاب اور شمالی پنجاب کے نو منتخب صوبائی عہدیدران اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں گے اورپاکستان عوامی تحریک کی مضبوطی اور پارٹی کی کامیابی کیلئے اپنی تمام کاوشوں کو برؤے کار لائیں گے۔
تبصرہ