سید شمس الرحمان مشہدی پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی آرگنائزر مشائخ ونگ مقرر
لاہور (15 اکتوبر 2021ء) معروف عالم دین، روحانی شخصیت اور سجادہ نشین آستانہ عالیہ حسین آباد شریف (سرگودھا) پیر سید شمس الرحمان مشہدی پاکستان عوامی تحریک مشائخ ونگ کے مرکزی آرگنائزر اور تحریک منہاج القرآن کی سنٹرل ایگزیکٹو کونسل اور مجلس شوریٰ کے ممبر بنا دئیے گئے ہیں۔
انہوں نے پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی قائدین سے ملاقات کی اور پاکستان عوامی تحریک میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کیا۔ پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر قاضی زاہد حسین، سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور، سنٹرل پنجاب کے صدر میاں ریحان مقبول، پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی، مرکزی نائب صدر راجہ زاہد محمود، سیکرٹری کوآرڈنیشن عارف چوہدری، علامہ میر آصف اکبر نے نئی ذمہ داریاں ملنے پر پیر سید شمس الرحمان مشہدی کو مبارکباد دی ہے۔ مفتی غلام اصغر صدیقی، علامہ اشفاق چشتی نے بھی انہیں مبارکباد دی ہے۔
تبصرہ