بلوچستان میں زلزلہ سے ہونے والی اموات پر عوامی تحریک کے رہنماؤں کا اظہار افسوس
لاہور (7 اکتوبر 2021ء) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر قاضی زاہد حسین نے بلوچستان میں زلزلہ کے نتیجے میں ہونے والی اموات پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ زلزلہ کے باعث بڑی تعداد میں لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اللہ رب العزت سے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کرتے ہیں۔
دریں اثناء پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ زلزلہ کے باعث غریب خاندانوں کے گھر بھی ملبہ کا ڈھیر بن گئے، حکومت متاثرہ خاندانوں کی بحالی کے لیے مالی پیکیج کا اعلان کرے اور انہیں ہر ممکن امداد فراہم کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان عوامی تحریک زلزلہ سے جاں بحق ہونے والے خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتی ہے اور غم کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ ہیں۔
تبصرہ