سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ دار غیر جانبدار جے آئی ٹی سے خوفزدہ ہیں
لارجر بنچ کیس کی مزید سماعت 8 اکتوبر کو کرے گا: نعیم الدین چوہدری ایڈووکیٹ، جواد حامد
اصل سوال شہدا کے ورثا کو انصاف کی فراہمی ہے، عوامی تحریک کے وکلاء کی گفتگو
لاہور (5 اکتوبر 2021ء) سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کے لیگل ترجمان نعیم الدین چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ دار غیر جانبدار جے آئی ٹی سے خوفزدہ ہیں۔ اصل سوال شہدا کے ورثا کو انصاف کی فراہمی ہے۔ لا تعداد مثالیں موجود ہیں انصاف تک رسائی کیلئے ایک سے زائد جے آئی ٹیز بنیں۔ جسٹس باقر علی نجفی کمیشن پر بھی غیر قانونی ہونے کے سوالات اٹھائے گئے اور کئی سال تک نجفی کمیشن کی رپورٹ کو پبلک ہونے سے روکا گیا۔
سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس شریف برادران کے گلے کا پھندا ہے اس لئے ملزمان کی طرف سے قانونی موشگافیوں میں الجھا نے میں زیادہ دلچسپی لی جاتی ہے۔ جے آئی ٹی سپریم کورٹ کے لارجر بنچ کے روبرو بنی اس وقت سپریم کورٹ میں ملزمان کے وکلا خاموش رہے، سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کیس کے مدعی جواد حامد نے کہا کہ شریف برادران کا دامن صاف ہے تو وہ غیر جانبدار تفتیش سے خوفزدہ کیوں ہیں؟ انہوں نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کا لارجر بنچ جے آئی ٹی کیس کی آئندہ سماعت 8 اکتوبر کو کرے گا۔
تبصرہ