قاضی زاہد حسین کا عمر شریف کے انتقال پر اظہار افسوس
عمر شریف نے پاکستان میں فن مزاح کو نئی جہت بخشی: مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک
لاہور (2 اکتوبر 2021ء) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر قاضی زاہد حسین نے سینئر اداکار عمر شریف کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ان کی بخشش اور مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے اپنے تعزیتی بیان میں عمر شریف کی فنکارانہ صلاحیتوں کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم عمر شریف قابل فخر فنکار تھے اور اپنی منفرد اداکاری کی بدولت ٹی وی، تھیٹر و فلم سکرین پر اپنا نمایاں مقام رکھتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عمر شریف کے انتقال سے ٹیلی ویژن، تھیٹر اور فلمی صنعت میں پیدا ہونے والا خلاء مشکل سے پر ہو گا۔ پاکستان عوامی تحریک عمر شریف کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت و بخشش فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ انہوں نے کہا کہ عمر شریف کی فنی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ عمر شریف نے پاکستان میں فن مزاح کو نئی جہت بخشی اور اسے بلندیوں پر پہنچایا۔
تبصرہ