سانحہ ماڈل ٹاؤن جے آئی ٹی کیس کی سماعت 5 اکتوبر کو ہو گی
چیف جسٹس نے جے آئی ٹی کی قانونی پوزیشن پر دلائل مانگے ہیں: نعیم الدین چوہدری ایڈووکیٹ
لاہور (29 ستمبر 2021) سانحہ ماڈل ٹاؤن جے آئی ٹی کیس پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی کی سربراہی میں سات رکنی لارجر بنچ نے سماعت کی۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کے لیگل ترجمان نعیم الدین چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا کہ جسٹس امیر بھٹی نے دوسری جے آئی ٹی کی قانونی پوزیشن پر دلائل مانگے ہیں۔ عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت 5 اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین سے اعتراضات و دلائل کیلئے جواب طلب کر لیا۔
نعیم الدین چوہدری ایڈووکیٹ نے بتایا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن جے آئی ٹی کیس کی سماعت 5 اکتوبر 2021 کو ہو گی۔ پاکستان عوامی تحریک کی طرف سے لہراسب خان گوندل ایڈووکیٹ، انوار اختر ایڈووکیٹ، نعیم الدین چوہدری ایڈووکیٹ، ناصر اقبال ایڈووکیٹ، اشتیاق چوہدری ایڈووکیٹ، محبوب حسین چوہدری ایڈووکیٹ، شکیل ممکا ایڈووکیٹ اور مستغیث جواد حامد پیش ہوئے۔ جواد حامد نے کہا کہ جے آئی ٹی کے فیصلے سے ہی کیس ٹریک پر آئے گا ہم انصاف کیلئے منتظر ہیں۔
تبصرہ