حکومت احتجاج کرنے والے طلباء کی بات سنے: خرم نواز گنڈاپور
اگر یہ حقیقی جمہوری دور ہے تو مسائل کے حل کے لیے لوگ سڑکوں پر کیوں بیٹھے ہیں؟
ماضی کے رویے میں تبدیلی نظر آنی چاہیے بات سنی جانی چاہیے: سیکرٹری جنرل پی اے ٹی
لاہور (24 ستمبر 2021) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ طلباء تنظیمات میڈیکل کیٹ ٹیسٹ کے حوالے سے جو مطالبات کر رہے ہیں حکومت انہیں سنجیدگی سے سنے اور اس مسئلہ کو حل کروائے۔ طلباء دو دن سے احتجاج کر رہے ہیں اور سڑک پر بیٹھے ہیں۔ اگر یہ حقیقی جمہوری دور ہے تو مسائل کے حل کے لیے لوگ سڑکوں پر کیوں بیٹھے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جماعت ہمارے ساتھ مل کر اسی اسلام آباد میں احتجاج کرتی رہی ہے اور اس وقت کی حکومت بات نہیں سنتی تھی۔ آج حکومتی سطح پر ماضی والے رویے میں تبدیلی نظر آنی چاہیے اور لوگوں کی بات سنی جانی چاہیے۔ چودھری عرفان یوسف ایک سمجھدار نوجوان ہے اور انہوں نے مظاہرین کو کنٹرول کیا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چودھری عرفان یوسف طلباء تنظیمات کی نمائندگی کر رہے ہیں حکومت ان کی بات سنے۔
تبصرہ