شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد
لاہور (19 ستمبر 2021ء) قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے پاکستان عوامی تحریک کے نومنتخب مرکزی صدر، نومنتخب سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور اور جملہ منتخب صوبائی قیادت کو ان کے انتخاب پر مبارکباد دی ہے۔
انہوں نے نومنتخب عہدیدار کے نام اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا کہ سیاست انسانیت کی خدمت اور عبادت کا نام ہے۔ اخلاص کے ساتھ انجام دی جانے والی انسانی خدمت بڑی عبادت ہے۔ انہوں نے کہا کہ نظریہ اسلام ہی نظریہ پاکستان ہے۔ نومنتخب عہدیدار شعبہ جاتی اصلاحات، عدل و انصاف کی فراہمی، قانون کی بالادستی، محکوم طبقات بالخصوص ویمن امپاورمنٹ، فروغ امن، اقلیتوں کے حقوق، مزدوروں، کسانوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے اپنا نظریاتی کردار ادا کریں۔
تبصرہ