عوامی تحریک کے انٹراپارٹی الیکشن، مرکزی سیکرٹریٹ میں گہما گہمی
لاہور (19ستمبر 2021ء) پاکستان عوامی تحریک کے انٹراپارٹی الیکشن میں مرکزی سیکرٹریٹ میں جشن کا سماں رہا۔ بڑی تعداد میں کارکنان جمع ہوئے۔ الیکشن کمیشن نے جب قاضی زاہد حسین کا بطور صدر اور خرم نواز گنڈاپور کا بطور سیکرٹری جنرل کامیابی کااعلان کیا تو شرکاء نے پرجوش نعرے لگائے اور قائدین کے ساتھ اظہار محبت و عقیدت کیا۔ جنوبی پنجاب اور شمالی پنجاب سے رہنما ایک روز قبل لاہور آگئے تھے۔
جنوبی پنجاب کے جنرل سیکرٹری کی نشست پر برابر ووٹ نکلنے پر دوبارہ پولنگ کا اعلان کیا گیا۔ جس کا شیڈول الیکشن کمیشن الگ سے جاری کرے گا۔ سینئر رہنمائوں نے پرامن انتخابات کے انعقاد پر الیکشن کمیشن کو بھی مبارکباد دی۔ بالخصوص رانا فیاض احمد، علامہ غلام مرتضیٰ علوی اور جواد حامد کے کردار کو سراہا۔ حلف برداری کی تقریب میں علامہ رانا محمد ادریس، نوراللہ صدیقی، راجہ زاہد محمود و دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
تبصرہ