پارٹی آئین کے مطابق الیکشن کروانے پر رہنماؤں کی مبارکباد
رہنماؤں کو ٹویٹر اکاؤنٹس بنانے کی ترغیب
لاہور (19 ستمبر 2021ء) پاکستان عوامی تحریک کے سینئر رہنماؤں راجہ زاہد محمود، عارف چودھری نے پارٹی آئین کے مطابق فیئر اینڈ فری الیکشن کا انعقاد کروانے پر پارٹی کے الیکشن کمیشن کو مبارکباد دی ہے۔ راجہ زاہد محمود نے کہا کہ رانا فیاض احمد، علامہ غلام مرتضیٰ علوی اور جواد حامد نے بہت محنت کی، یہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔
دریں اثناء پاکستان عوامی تحریک کی سوشل میڈیا ٹیم کے ہیڈ اظہر محمود اعوان نے شرکائے تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک کے پیغام کو عام کرنے اور مصطفوی انقلاب کے پیغام کو خاص و عام تک پہنچانے کے لئے سوشل میڈیا کا مناسب استعمال ناگزیر ہے۔ لہٰذا تمام عہدیدار آج اس بات کا عہد کریں کہ وہ ٹویٹر اکاؤنٹ بنائیں گے اور باقاعدگی کے ساتھ پارٹی موقف کا ٹویٹر اکاؤنٹس پر اظہار کریں گے اور قائدین کے موقف کو عام کرنے کے لئے لائیکس اور ری ٹویٹس کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ کوئی سیاسی جماعت اور رہنما ٹویٹر اکاؤنٹس کو نظر انداز کر کے عوامی پذیرائی حاصل نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ کروڑوں موبائل اور نیٹ یوزر تک مشن کا پیغام پہنچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
تبصرہ