پاکستان عوامی تحریک کے نو منتخب عہدیداروں کا حلف
ذاتی مفاد پر قومی مفاد کو ترجیح دیں گے، آئین و قانون کی بالادستی کے لئے کام کریں گے
لاہور (19 ستمبر 2021 ء) پاکستان عوامی تحریک کے نو منتخب عہدیداروں نے انتخاب کے بعد حلف اٹھاتے ہوئے عہد کیا کہ عوام کے حقوق کے تحفظ، آئین و قانون کی بالادستی، عدل و انصاف کی فراہمی کے لئے سیاست کریں گے اور ہمیشہ ذاتی جماعتی مفاد پر قومی مفاد کو ترجیح دیں گے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی اصلاحاتی فکر اور فروغ امن و اعتدال کے ایجنڈے پر عوامی خدمت جاری رکھیں گے۔ نفرت اور عناد پھیلانے والوں سے دور رہیں گے۔ شریعت کے اوامر و نواہی کی پاسداری کریں گے، استحصال کے خاتمہ اور مساوات محمدی ﷺ کے قیام کے لئے آواز اٹھاتے رہیں گے۔ عوامی انقلاب اولین ترجیح ہے۔
تبصرہ