عوامی تحریک کے انٹراپارٹی انتخابات کے لیے پولنگ اتوار کو ہوگی
قاضی زاہد حسین مرکزی صدر، خرم نواز گنڈاپور سیکرٹری جنرل کے لیے
امید وار ہوں گے
ووٹنگ مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہوگی
انتخابی عمل کے بعد دوپہر دو بجے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری بھی ہوگی
لاہور (18 ستمبر 2021) پاکستان عوامی تحریک کے انٹراپارٹی انتخابات کے لیے پولنگ اتوار 19 ستمبر کو ہوگی۔ قاضی زاہد حسین مرکزی صدر اور خرم نواز گنڈاپور سیکرٹری جنرل کے لیے امیدوار ہوں گے۔ انٹرا پارٹی الیکشن کے دوسرے اور آخری مرحلے کے لیے ووٹنگ مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہو گی۔
عوامی تحریک سنٹرل پنجاب کے صدر و جنرل سیکرٹری اور جنوبی پنجاب کے صدر و جنرل سیکرٹری کے عہدوں کے لیے بھی ووٹنگ ہوگی۔ انٹر پارٹی الیکشن کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ انتخابی عمل کے لیے سربراہ انٹر پارٹی الیکشن کمیشن رانا فیاض احمد، سیکرٹری الیکشن کمیشن غلام مرتضیٰ علوی، ممبران انٹراپارٹی الیکشن کمیشن سمیت پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی و صوبائی، ضلعی و تحصیلی رہنما بھی موجود ہوں گے۔
انتخابی عمل کے بعد دوپہر دو بجے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری بھی ہوگی۔ مرکزی صدر، سیکرٹری جنرل، صوبائی صدور، جنرل سیکرٹریز اور ضلعی عہدیداران اپنے اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔ اس موقع پر نو منتخب عہدیداران میڈیا سے خصوصی گفتگو بھی کریں گے۔
تبصرہ