عوامی تحریک انٹرا پارٹی انتخابات پولنگ 19 ستمبر کو ہو گی
قاضی زاہد حسین صدر، خرم نواز گنڈاپور سیکرٹری جنرل کے امیدوار ہوں گے
لاہور (16 ستمبر 2021ء) پاکستان عوامی تحریک کے انٹرا پارٹی انتخابات میں قاضی زاہد حسین صدر اور خرم نواز گنڈاپور سیکرٹری جنرل کے امیدوار ہوں گے۔ پولنگ 19 ستمبر (اتوار) کو مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہو گی۔ سیکرٹری انٹرا پارٹی الیکشن کمیشن غلام مرتضیٰ علوی نے کہا ہے کہ انتخابات کیلئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کو الیکٹورل کالج سے رابطوں سے روک دیا گیا ہے۔ الیکشن میں حصہ لینے والا کوئی بھی امیدوار 19 ستمبر تک کوئی ظہرانہ و عشائیہ نہیں دے سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب اور سنٹرل پنجاب کے صدر کیلئے بھی انتخابات 19 ستمبر (اتوار) کو ہوں گے۔
تبصرہ