پاکستان عوامی تحریک انٹرا پارٹی انتخابات کے پہلے مرحلے کے نتائج جاری
قاضی شفیق الرحمان صدر، سردار محمد صابر خان شمالی پنجاب کے جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے
لوئر سندھ سے کامران پرویز صدر، عبد الغفور بھٹی جنرل سیکرٹری، محمد اسماعیل صدر بلوچستان منتخب
ابرار رضا ایڈووکیٹ صدر عوامی تحریک اسلام آباد، راجہ منیر اعجاز جنرل سیکرٹری منتخب
کراچی کے صدر قیصر اقبال قادری اور راؤ کامران جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے
عوامی تحریک کے مرکزی صدر، سیکرٹری جنرل کیلئے ووٹنگ 19 ستمبر کو ہو گی: سیکرٹری انٹرا پارٹی الیکشن کمیشن
لاہور (14 ستمبر2021) پاکستان عوامی تحریک کے انٹرا پارٹی کے الیکشن کے پہلے مرحلے میں قاضی شفیق الرحمان صدر شمالی پنجاب، سردار محمد صابر خان جنرل سیکرٹری، کامران پرویز صدر لوئر سندھ، عبد الغفور بھٹی جنرل سیکرٹری، محمد اسماعیل صدر بلوچستان، میر مکائیل نظر سنجرانی جنرل سیکرٹری، ابرار حسین رضا ایڈووکیٹ صدر عوامی تحریک اسلام آباد، راجہ منیر اعجاز جنرل سیکرٹری اسلام آباد، نصیر خان جدون صدر پاکستان عوامی تحریک ہزارہ ریجن، کامران سہیل ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری، عثمان علی صدر خیبر پختونخواہ، پیر منیب احمد بلا مقابلہ جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے ہیں۔ ان عہدوں پر انتخابات کیلئے کوئی بھی امیدوار مدمقابل نہیں تھا۔
سیکرٹری انٹراپارٹی الیکشن کمیشن علامہ غلام مرتضیٰ علوی کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کراچی کے صدر کیلئے قیصر اقبال قادری اور ثاقب محمود کے درمیان ووٹنگ ہوئی جس میں قیصر اقبال قادری کامیاب ہو کر پاکستان عوامی تحریک کراچی کے صدر منتخب ہو گئے۔ راؤ کامران محمود بلا مقابلہ پاکستان عوامی تحریک کراچی کے جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے۔ دوسرے مرحلے میں 19 ستمبر کو مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر، سیکرٹری جنرل، جنوبی پنجاب اور سنٹرل پنجاب کے صدر و جنرل سیکرٹری کیلئے ووٹنگ ہو گی۔
پاکستان عوامی تحریک کے نو منتخب عہدیداران نے کہا ہے کہ اس کامیابی کیلئے ہم پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان کے شکر گزار ہیں۔ نو منتخب عہدیداران نے پاکستان عوامی تحریک کے الیکشن کمیشن کو شفاف اور پیشہ وارانہ طریقے سے آزاد اور منصفانہ انتخابات کروانے پر خراج تحسین پیش کیا۔ پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
تبصرہ