پاکستان عوامی تحریک کے انٹرا پارٹی الیکشن، خرم نواز گنڈاپور نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے
لاہور (10ستمبر 2021) پاکستان عوامی تحریک کے انٹرا پارٹی الیکشن کے سلسلے میں قاضی زاہد حسین نے مرکزی صدر کی نشست کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے ہیں، قاضی زاہد حسین کا تعلق صوبہ سندھ سے ہے اور وہ کراچی میں رہائش پذیر ہیں۔ خرم نواز گنڈاپور نے سیکرٹری جنرل کی نشست کے لئے پارٹی کے الیکشن کمیشن کو کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں، سنٹرل ایگزیکٹو کونسل کے ممبر نوراللہ صدیقی نے بطور سیکرٹری جنرل ان کا نام تجویز کیا جبکہ سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر جی ایم ملک ان کے تائید کنندہ ہیں۔ کراچی سے محمد الیاس نے سیکرٹری جنرل کی نشست کے لیے کاغذات جمع کروائے ہیں۔ چئیرمین الیکشن کمیشن رانا فیاض احمد اور سیکرٹری الیکشن کمیشن علامہ غلام مرتضیٰ علوی نے کاغذات نامزدگی وصول کیے، ووٹنگ 19 ستمبر بروز اتوار کو ہوگی۔
تبصرہ