عوامی تحریک کے سینئر رہنما راجہ زاہد محمود کی طرف سے تھلیسمیا کا شکار بچوں کیلئے خون کا عطیہ
لاہور (9 ستمبر 2021) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنما راجہ زاہد محمود نے تھلیسمیا کے بچوں کیلئے خون کا عطیہ دیا اور تھلیسمیا کا شکار بچوں کیلئے مفت علاج معالجہ کی سہولت مہیا کرنے پر فاطمید فاؤنڈیشن کی انسانی خدمت کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ مخیر حضرات کو اس کارخیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔ تھلیسمیا کا شکار بچوں کی زندگی کیلئے خون کے عطیات ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ تعالیٰ پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے نوجوان اس ضمن میں فعال کردار ادا کریں گے اور خون کے عطیات کے ذریعے انسانی زندگیوں کو بچایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ خون دینے سے کینسر اور ہارٹ اٹیک کا خطرہ کم ہو جاتا ہے اور وزن میں کمی آتی ہے، صحت بھی اچھی ہو جاتی ہے اور سب سے بڑھ کر دوسروں کی زندگی بچا کر ایک انجانی سی خوشی ملتی ہے۔
تبصرہ