پاکستان عوامی تحریک کی کوئٹہ میں خودکش دھماکہ کی مذمت
لاہور (6 ستمبر 2021ء) پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان نوراللہ صدیقی نے کوئٹہ میں خودکش دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانیت کے دشمن کسی رو رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ حملہ آوروں کو گرفتار کرنے کے لئے تمام وسائل اور ریاستی طاقت بروئے کار لائی جائے اور بے گناہ انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کو عبرتناک سزا دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک شہید اہلکاروں کے درجات کی بلندی کے لئے دعا گو ہے اور سوگوار خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ رب العزت زخمیوں کو جلد صحت یابی عطا فرمائے۔
تبصرہ