پاکستان عوامی تحریک کے رہنما جنگ ستمبر کے شہداء کی قبروں پر حاضری دیں گے
عوامی تحریک، منہاج یوتھ لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے
زیراہتمام ریلیاں نکالی جائیں گی
انٹر فیتھ ریلیشنز منہاج القرآن کے زیراہتمام شہداء کی قبروں اور مزار اقبال
پر پھولوں کی چادر چڑھا ئی جائے گی
لاہور (4 ستمبر 2021) پاکستان عوامی تحریک کے رہنماء 6 ستمبر یوم دفاع کے موقع پر وطن عزیز کے دفاع کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے افسران، جوانوں سے بھرپور اظہار عقیدت اور شہداء کے خاندانوں سے اظہار یکجہتی کریں گے۔ 1965 کی جنگ میں جام شہادت نوش کرنے والے شہداء کی قبروں اور یادگاروں پر پھولوں کی چادریں چڑھائی جائیں گی، شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے قرآن خوانی و دعائیں کی جائیں گی۔
پاکستان عوامی تحریک، منہاج یوتھ لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیر اہتمام ریلیاں نکالی جائیں گی اور افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی پر مبنی بینرز آویزاں کیے جائیں گے۔ انٹر فیتھ ریلیشنز تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام میجر شبیر شریف (شہید) و دیگر شہدا کی قبروں و یادگاروں پر حاضری دی جائے گی، مزار اقبال پر پھولوں کی چادر چڑھائی جائے گی۔ ملک و قوم کی سلامتی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔
تبصرہ