حقیقی جمہوریت کیلئے عوامی تحریک کے کارکنان نے قربانیاں دیں
30 اور 31اگست کی رات نواز، شہباز
کے حکم پر کارکنوں پر ظلم ہوا
پولیس وردیوں میں جرائم پیشہ افراد اسلام آباد پہنچائے گئے
شریف خاندان نے جو بویا آج کاٹ رہے ہیں، میاں ریحان مقبول، قاضی شفیق، نور محمد سہو
لاہور (30 اگست 2021) پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں میاں ریحان مقبول، شمالی پنجاب کے صدر قاضی شفیق، جنوبی پنجاب کے صدر نور محمد سہو نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حقیقی جمہوریت کیلئے عوامی تحریک کے کارکنان نے قربانیاں دیں۔ 30 اور 31 اگست کی رات نواز، شہباز کے حکم پر کارکنوں پر ظلم ہوا۔ پولیس وردیوں میں جرائم پیشہ افراد اسلام آباد پہنچائے گئے۔ شریف خاندان نے جو بویا آج کاٹ رہے ہیں۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن اور عوام کے حقوق کیلئے پر امن احتجاج کرنے والے پاکستان عوامی تحریک کے نہتے و بے گناہ کارکنوں پر 30 اور 31اگست کی رات نواز شریف حکومت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے بعد ایک بار پھر خون کی ہولی کھیلی۔
انصاف مانگنے والے بے گناہ کارکنوں کو قتل کیا۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن اور 30 اگست 2014 ڈی چوک اسلام آباد میں کارکنوں کی شہادتوں کے ذمہ دار اس وقت کے حکمران ہیں۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی طرح 30 اور 31 اگست کی رات پر امن اور نہتے کارکنوں کو خون میں نہلانے کا منصوبہ شریف برادران نے بنایا۔ پاکستان عوامی تحریک کے عظیم و غیور کارکنان نے جمہوریت، آئین کی سربلندی اور غریب عوام کے حقوق کیلئے عظیم قربانیاں دیں۔ آج انقلاب مارچ کے شہداء کی 7 ویں برسی ہے، آج کا دن عوامی تحریک کے عظیم شہداء اور کارکنوں کی قربانیوں کے نام ہے۔
عوامی تحریک کے رہنماؤں نے کہا کہ 30 اور 31 اگست کی رات نواز شریف وزیر اعظم ہاؤس چھوڑ کر بھاگ گئے تھے۔ مشکل وقت میں بھاگ جانا نواز شریف اور انکی جماعت کی ریت ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کے جرات مند اور بہادر کارکنان نے آنسو گیس کے شیل اور سیدھی گولیاں سینے پر کھائیں۔ بہادر کارکنان نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی حفاظت بھی کی۔ کارکنان قیادت کے حکم پر عمران خان کی حفاظت سے بھی پیچھے نہیں ہٹے۔ 7 سال گزر گئے شہدائے ماڈل ٹاؤن اورشہدائے انقلاب مارچ کو انصاف نہیں ملا۔ شہدا کے خون کا حساب لے کر رہیں گے، انصاف کے حصول کی جنگ جاری ہے اور زندگی کے آخری سانس تک جاری رہے گی۔
تبصرہ