عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور ایک روزہ دورے پر کوئٹہ روانہ
لاہور (27 اگست 2021) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور ایک روزہ دورے پر کوئٹہ روانہ ہو گئے۔ خرم نواز گنڈاپور اپنے دورے میں پاکستان عوامی تحریک کے صوبائی صدر وڈیرہ سلطان الدین شاہوانی (شہید) کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور سلطان الدین شاہوانی (شہید) کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کریں گے۔ خرم نواز گنڈاپور پاکستان عوامی تحریک کے مقتول صوبائی صدر وڈیرہ سلطان الدین شاہوانی (شہید) کی سیاسی، سماجی اور بلوچستان کے عوام کے حقوق کیلئے خدمات کو خراج تحسین کریں گے۔
دریں اثناء خرم نواز گنڈاپور اپنے دورے میں پاکستان عوامی تحریک بلوچستان کے اجلاس میں شرکت بھی کریں گے۔ خرم نواز گنڈاپور مرکزی ناظم تنظیمات حافظ وقار قادری، تحریک منہاج القرآن بلوچستان کے صوبائی صدر ڈاکٹر شاہ محمود سنجرانی، صوبائی ناظم شاہد اقبال فریدی، عوامی تحریک کوئٹہ کے صدر اسماعیل نور زئی، عوامی تحریک مکران کے صدر میر میکائیل سنجرانی سمیت دیگر اہم رہنماؤں و کارکنان سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
تبصرہ