انٹراپارٹی الیکشن کے لئے پاکستان عوامی تحریک نے الیکشن کمیشن مقرر کر دیا
رانا فیاض احمد خان سربراہ، غلام مرتضیٰ علوی کو سیکرٹری کی ذمہ
داریاں دی گئی ہیں
امجد علی شاہ، حافظ غلام فرید، جواد حامد، نعیم الدین چودھری ایڈووکیٹ ممبر ہوں گے
الیکشن کمیشن 7دن میں انتخابات کے طریقہ کار اور شیڈول کے لئے رپورٹ پیش کرے گا
لاہور (21 اگست 2021) پاکستان عوامی تحریک کے انٹرا پارٹی الیکشن کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے رولز کے مطابق پاکستان عوامی تحریک نے الیکشن کمیشن مقرر کر دیا۔ رانا فیاض احمد خان سربراہ، غلام مرتضیٰ علوی سیکرٹری، سیدامجد علی شاہ ممبر، حافظ غلام فریدممبر، جواد حامد ممبر اور نعیم الدین چودھری ایڈووکیٹ بھی ممبر ہوں گے۔
الیکشن کمیشن ایک ہفتے کے اندر انتخابات کے طریقہ کار اور شیڈول جاری کرے گا۔ انٹراپارٹی الیکشن کے لئے پاکستان عوامی تحریک کا مقرر کردہ الیکشن کمیشن مرکزی اور صوبائی انتخابات کروائے گا۔
تبصرہ